Hijri Date
Hijri Calendar
ہمیں جانیں
خواب حقیقت ہیں اور خوابوں کی تعبیر کا فن خداوند کریم کی طر ف سے عطا کردہ ایک علم ہے ۔ میں کا فی عرصہ سے خواب اور ان کی تعبیر کے موضوع پر مختلف ادوار میں مر تب ہو نے والی مختلف کتب کے مطا لعہ میں غوطہ زن رہا ۔اس مطالعہ نے جہاں مجھے علمی وسعت سے نوازا ، وہا ں میرے ذہن میں اس خواہش کو بھی ہوا دی کہ میں ان کتب سے علمی خزانہ کشید کرکے جملہ احباب کے گوشگزار کروں تاکہ ہر خاص و عام کو اپنے خواب کی تعبیر جاننے میں آسانی ہو۔ میں نے کوشش کی ہے کہ اس گلدستہ میں تمام مشہور اماموں کی مستند کتب کا مواد اصلی حالت میں موجود ہو۔ میری یہ چھوٹی سی کاوش آپ کے سامنے ہے، اس امید کے ساتھ کہ آپ لازمی اس سے مستفید ہوں گے۔